0
Thursday 4 Jul 2019 22:17

کراچی، صرافہ بازار میں کروڑوں روپے کی واردات میں ملوث گروہ پکڑا گیا

کراچی، صرافہ بازار میں کروڑوں روپے کی واردات میں ملوث گروہ پکڑا گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی حیدری مارکیٹ صرافہ بازار میں کروڑوں روپے کی واردات کا سراغ لگا لیا گیا۔ پولیس نے واردات میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کا تین کلو سے زائد سونا اور نقدی برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی سینٹرل محمد عارف اسلم نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ عیدالفطر پر نماز عید کے بعد 3 ملزمان صرافہ بازار سے متصل جوتوں کی دکان میں تالا توڑ کر داخل ہوئے اور  درمیانی دیوار میں نقب لگا کر صرافہ کی دکان میں داخل ہوئے اور لاکر توڑ کر سونا چوری کیا۔ ملزمان تقریبا 2  گھنٹے تک واردات میں مصروف رہے۔ ملزمان کے بقیہ ساتھی باہر نگرانی کرتے رہے اور سیل فون کے ذریعے رابطے میں رہے۔

پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے واردات میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کا تین کلو سے زائد سونا اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ ملزمان کا یہ گروہ ماضی میں بھی اس قسم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے، یہ گروہ انتہائی چالاکی سے اپنی واردات کیلئے جگہ اور وقت کا چنا اور منصوبہ بندی کرتا ہے۔ ملزمان تک پہنچنے کیلئے ٹیکنیکل ڈیٹا، سی سی ٹی وی فوٹیج اور اور دیگر ذرائع کو استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گروہ کے بقیہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 803165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش