QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان 9 جولائی کو گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے

4 Jul 2019 23:43

پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کے مطابق نو جولائی کو وزیراعظم کے دورہ کا شیڈول فائنل کیا گیا ہے۔ عمران خان سے  پہلے وزیراعلیٰ جی بی اور کابینہ سمیت اراکین اسمبلی ملاقات کرینگے، جسکے بعد پارٹی رہنمائوں کیساتھ میٹنگ ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان 9 جولائی کو گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے۔ عمران خان نو جولائی کو شندور فیسٹول میں بھی شرکت کرینگے، جس کے بعد وہ گلگت آئیں گے، جہاں حکومتی نمائندوں اور پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے۔ پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کے مطابق نو جولائی کو وزیراعظم کے دورہ کا شیڈول فائنل کیا گیا ہے۔ عمران خان سے پہلے وزیراعلیٰ جی بی اور کابینہ سمیت اراکین اسمبلی ملاقات کرینگے، جس کے بعد پارٹی رہنمائوں کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔ تحریک انصاف کی صوبائی قیادت نے چارٹر آف ڈیمانڈ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی جی بی کے ایک ہفتے کے نجی دورے پر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 803178

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/803178/وزیراعظم-عمران-خان-9-جولائی-کو-گلگت-بلتستان-کا-دورہ-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org