0
Friday 5 Jul 2019 02:38

معاشرے کو مفلوج بنانے کی خاطر آمر ضیاء نے لسایت اور مذہبی منافرت کے بیج بوئے، بلاول

معاشرے کو مفلوج بنانے کی خاطر آمر ضیاء نے لسایت اور مذہبی منافرت کے بیج بوئے، بلاول
اسلام ٹائمز۔ پاکستان  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آمروں اور ان کی کٹھ پتلیوں نے ملک کے معاشرے، معیشت اور جغرافیہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے، آج 5 جولائی 1977ء کو ایک کوتاہ قد آمر کے ہاتھوں پاکستانی عوام کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹنے کے 42 ویں یومِ سیاہ کے موقع پر ہم نظریۂ جمہوریت سے تجدید عہد و کریں۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی چیئرمی نے 42 سال قبل عوامی حکومت کا تختہ الٹنے کے خلاف ہر سال ملک بھر میں منائے جانے والے یومِ سیاہ کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو مفلوج بنانے کی خاطر آمر ضیاء نے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کی لعنت سے ملک میں  نفرت، لسانیت اور مذہبی منافرت کے بیج بوئے، تاکہ معاشرہ اپنی جمہوری و معاشی قوت سے محروم ہوجائے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پورے ملک کو جگایا اور اسے ایک متحرک قوم کی طرح اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے بااختیار بنایا، ملک کے شہید وزیراعظم سمجھتے تھے کہ غربت و افلاس قدرت کے نہیں بلکہ انسانوں کے پیدا کردہ ہیں، انہوں نے ملک کے مظلوم، پسماندہ و پسے ہوئے طبقات کی قیادت کرنے کا تہیہ کیا اور اس کے انتھک جدوجہد کی۔
خبر کا کوڈ : 803179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش