QR CodeQR Code

بھارت کا جارحانہ طرز عمل پورے خطے کیلئے سخت نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، شبر رضا

4 Jul 2019 23:51

ایک بیان میں رہنما جعفریہ الائنس نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور کبھی بھی جنگ کا حامی نہیں رہا، لیکن تاریخ شاید ہے کہ جب بھی اس پر جنگ مسلط کی گئی اس نے میدان جنگ کو دشمن کے قبرستان میں بدل کراپنی طاقت کے جوہر کو عالمی سطح پر منوایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شبر رضا نے لائن آف کنٹرول پرہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 5فوجی جوانوں کی شہادت انتہائی افسوناک ہے، بھارت کا یہ جارحانہ طرز عمل پورے خطے کے لئے سخت نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، افواج پاکستان اور قوم ملک میں دہشت گردی کے مقابلے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی بیرونی جارحیت سے نبردآزما ہونے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، بھارت کسی مغالطے میں نہ رہے پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اپنے دفاع کے لئے ہر قسم کے ہتھیاروں کے استعمال کرنے میں مکمل طور پر با اختیار ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتیں بھارت کے اس رویئے کا نوٹس لیں جو اپنے غیر مدبرانہ اور جارحانہ رویے سے اقوام عالم کو شدید خطرات سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔

شبر رضا نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور کبھی بھی جنگ کا حامی نہیں رہا، لیکن تاریخ شاید ہے کہ جب بھی اس پر جنگ مسلط کی گئی اس نے میدان جنگ کو دشمن کے قبرستان میں بدل کراپنی طاقت کے جوہر کو عالمی سطح پر منوایا ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر موودی ایک متعصب شخص ہے جو پاکستان کی سلامتی کا کھلے عام دشمن ہے۔ شبر رضا نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضروری اقدامات کریں تاکہ خطے کی سلامتی و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 803181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/803181/بھارت-کا-جارحانہ-طرز-عمل-پورے-خطے-کیلئے-سخت-نقصان-دہ-ثابت-ہوسکتا-ہے-شبر-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org