0
Friday 5 Jul 2019 11:23

مسلم لیگ (ن) کے علاؤالدین پنجاب اسمبلی کے امیر ترین رکن

مسلم لیگ (ن) کے علاؤالدین پنجاب اسمبلی کے امیر ترین رکن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شیخ علاؤالدین ایک ارب 57 کروڑ روپے کے اثاثوں کے ساتھ پنجاب اسمبلی کے سب سے امیر ترین رکن ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی گئی، جس کے مطابق پی پی 178 (قصور) سے ایم پی اے شیخ علاؤالدین کے ملک میں 42 کروڑ 90 لاکھ روپے کے بزنس کیپیٹل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے پاس 30 کروڑ روپے نقد اور بینکوں میں موجود ہے جبکہ ان کی جائیدادوں کی بھی طویل فہرست ہے، جس کی مالیت 21 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے جبکہ انہوں نے مالی سال کے دوران ایک کروڑ 68 لاکھ 90 ہزار روپے کا ٹیکس بھی ادا کیا۔

مذکورہ تفصیلات میں پی پی 13 (راولپنڈی) سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی امجد محمود چوہدری پنجاب سے دوسرے امیر ترین ایم پی اے ہیں، جن کے پاس ایک ارب 48 کروڑ روپے کی دولت ہے۔ وہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ایک ارب 6 کروڑ مالیت کی تجارتی، رہائشی اور زرعی جائیدادوں کے مالک ہیں، جن میں سے زیادہ تر بحریہ ٹاؤن اسکیمز ہیں، اس کے علاوہ ان کے پاس 12 کروڑ 30 لاکھ روپے نقد بھی ہیں۔ اسی طرح پی پی 158 (لاہور) سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عبدالعلیم خان نے اپنے اثاثوں کی مالیت 94 کروڑ 10 لاکھ روپے ظاہر کی ہے لیکن اس میں انہوں نے اپنی والدہ کی طرف انہیں اور اہلیہ کو تحفے پر دیے گئے 24 پلاٹس کی مالیت کو شامل نہیں کیا۔

علیم خان اور ان کی اہلیہ متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں کمپنیوں میں شراکت دار بھی ہیں، اس کے علاوہ پاکستان میں ان کی 12 کروڑ 90 لاکھ روپے کے شیئرز ہیں جس میں زیادہ تک ان کے خاندانی منصوبوں میں ہیں۔ علاوہ ازیں پی پی 19 (راولپنڈی) کے رکن اسمبلی عمارصدیق خان نے اپنے اثاثوں کی مالیت 61 کروڑ 30 کروڑ روپے ظاہر کیے ہیں لیکن انہوں نے وراثت میں ملنے والی 18 تجارتی، رہائشی اور زرعی جائیدادوں کی مالیت نہیں بتائیں۔ اس کے علاوہ وہ 10 ہزار کینال کی زمین کے مالک ہیں اس کے علاوہ ٹیکسلا میں بڑی تعداد میں دکانوں میں ان کے شیئرز ہیں، ساتھ ہی انہوں نے 4 کاروبار، 2 پیٹرول پمپ، ایک سی این جی اسٹیشن اور پتھروں کی کرشنگ پلانٹ میں اپنی سرمایہ کاری کو بھی ظاہر نہیں کیا جبکہ ان کے پاس 44 کروڑ 10 لاکھ روپے نقد اور بینکوں میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 803201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش