0
Friday 5 Jul 2019 12:04

رانا ثناء اللہ کا مقدمہ عوام کے سامنے پیش کر دیا، عدالت میں بھی لڑینگے، شاہد خاقان عباسی

رانا ثناء اللہ کا مقدمہ عوام کے سامنے پیش کر دیا، عدالت میں بھی لڑینگے، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں رانا ثناء اللہ کا مقدمہ عوام کے سامنے پیش کر دیا، عدالت میں بھی لڑیں گے، رانا ثناء اللہ سے منشیات برآمدگی کا کوئی گواہ ہے نہ ہی ایف آئی آر پر کوئی یقین کرسکتا ہے، رانا ثناء اللہ سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے متعلق حقائق منظر عام پر آجائیں گے، واضح ہوچکا ہے کہ ملک سیاست کے بغیر نہیں چل سکتا، مستقبل میں کوئی بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بن سکتا ہے، رانا ثناء اللہ کی سکیورٹی ہٹا دی گئی تھی، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر وزیراعظم کو سکیورٹی کے لیے بلٹ پروف گاڑی دی جاتی ہے، مریم نواز کے پاس سرکاری گاڑی نہیں، لگتا ہے چھوٹی ذہنیت کے لوگ حکومت میں آگئے ہیں۔ امید ہے اپنا ضمیر بیچنے والے قتل نہیں کریں گے، امید ہے سیاست کے معاملات سیاست تک رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 803209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش