0
Friday 5 Jul 2019 17:13

غذر، یاسین میں آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی ریلے سے تباہی، سینکڑوں گھرانے محصور

غذر، یاسین میں آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی ریلے سے تباہی، سینکڑوں گھرانے محصور
اسلام ٹائمز۔ غذر کی تحصیل یاسین کے بالائی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، بالائی یاسین کے چار بڑے دیہات کا زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو گیا ہے، سینکڑوں گھرانے محصور ہو کر رہ گئے ہیں، علاقے میں بجلی کی سپلائی بند ہو گئی ہے۔ رات کو یاسین کے بالائی علاقے بروکوت ہندور میں آسمانی بجلی گری جس کے بعد علاقے میں سیلابی ریلا بھی امڈ آیا، آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی ریلے کے باعث علاقے میں تباہی مچ گئی، ایک سو سے زائد کنال پر کھڑی گندم کی فصل، گائوں کو سیراب کرنے والے 6 واٹر چینلز، سینکڑوں درخت، بروکوت کو دیگر علاقوں سے ملانے والا واحد پل، آدھا کلومیٹر سے زیادہ مین روڈ، بجلی کے درجنوں پولز، ٹرانسفارمر سیلابی ریلے میں بہہ گئے، روڈ تباہ ہونے کے باعث بالائی یاسین کے چار بڑے دیہات بروکوت، ترچھت، املست اور درکوت کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور سینکڑوں گھرانے محصور ہو گئے ہیں۔ غذر انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے غذر، محکمہ تعمیرات عامہ غذر اور محکمہ برقیات کے حکام نے روڑ اور بجلی کی ترسیل کو بحال کرنے کے لئے کام شروع کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 803272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش