QR CodeQR Code

شندور میلہ، پی آئی اے کا چترال کیلئے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

5 Jul 2019 17:45

شندور میلا ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور اس میں پاکستان سے اور بیرون ملک سے کثیر تعداد میں شائقین شرکت کرتے ہیں۔ شندور پولو کا میدان دنیا کا بلند ترین پولو میدان گردانا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے نے سیاحت کے فروغ کے لئے شندور میلے میں شرکت کرنے والے شائقین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد سے چترال کے لئے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ شندور میلے کی وجہ سے مسافروں کی ضروریات کے پیش نظر اضافی پرواز چلائی جا رہی ہے۔ شندور میلا ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور اس میں پاکستان سے اور بیرون ملک سے کثیر تعداد میں شائقین شرکت کرتے ہیں۔ شندور پولو کا میدان دنیا کا بلند ترین پولو میدان گردانا جاتا ہے۔ پی آئی اے ہر ہفتہ جمعہ اور اتوار کو اسلام آباد سے چترال کے لئے دو پروازیں چلاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 803282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/803282/شندور-میلہ-پی-ا-ئی-اے-کا-چترال-کیلئے-اضافی-پروازیں-چلانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org