QR CodeQR Code

بلین ٹری سونامی، گلگت بلتستان میں 17کروڑ جبکہ آزاد کشمیر میں 70 کروڑ پودے لگائے جائینگے

5 Jul 2019 18:21

منصوبے کے فیز ون کے تحت آئندہ پانچ برسوں کے دوران ملک بھر میں ابتدائی طور پر 5 ارب پودے لگائے جائیں گے، منصوبے کے فیز ون پر کل 125 ارب روپے لاگت آئے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت گلگت بلتستان میں 17 کروڑ، جبکہ آزاد کشمیر میں 70 کروڑ پودے لگائے جائیں گے، جی بی میں فی پودا 64 روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ آزاد کشمیر میں یہ تخمینہ فی پودا 29 روپے ہو گا۔ بلین ٹری سونامی منصوبے کی گذشتہ روز سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں منظوری دی گئی تھی۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے پیش کردہ پی سی ون رپورٹ کے مطابق آئندہ 5 برسوں کے دوران صوبہ پنجاب میں 53 کروڑ پودے لگائے جائیں گے، جہاں فی پودا 58 روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ صوبہ سندھ میں 2 ارب پودے لگائے جائیں گے، جہاں فی پودا 5 روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں 1 ارب پودے لگائے جائیں گے، تخمینہ فی پودا 27 روپے، بلوچستان میں 25 کروڑ پودے لگائے جائیں گے، جہاں لاگت کا تخمینہ فی پودا 64 روپے لگایا گیا ہے۔ منصوبے کے فیز ون کے تحت آئندہ پانچ برسوں کے دوران ملک بھر میں ابتدائی طور پر 5 ارب پودے لگائے جائیں گے، منصوبے کے فیز ون پر کل 125 ارب روپے لاگت آئے گی، جس کیلئے 50 فیصد فنڈنگ وفاقی حکومت کرے گی جبکہ 50 فیصد فنڈنگ صوبے کریں گے، آزاد کشمیر و جی بی کے حصے کی فنڈنگ 100 فیصد وفاقی حکومت کرے گی۔  فیز ٹو میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پانچ ارب پودے لگائے جائیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 803286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/803286/بلین-ٹری-سونامی-گلگت-بلتستان-میں-17کروڑ-جبکہ-ا-زاد-کشمیر-70-کروڑ-پودے-لگائے-جائینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org