0
Friday 5 Jul 2019 21:07

شملہ معاہدہ اور لاہور اعلامیہ کے تحت بات چیت کیلئے تیار ہیں، بھارت

شملہ معاہدہ اور لاہور اعلامیہ کے تحت بات چیت کیلئے تیار ہیں، بھارت
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان کی جانب سے قابل یقین کارروائی نہیں کی جاتی، دہشتگردی کی دراندازی کے خلاف بھارت کے موثر اور نتیجہ خیز اقدامات جاری رہیں گے۔ بھارتی خارجہ امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے راجیہ سبھا میں کہا ہے کہ پاکستان کو قابل یقین حد تک دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کا تہہ کرلینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات چاہتا ہے اور اس بات کا وعدہ بند ہے کہ تمام تصفیہ طلب معاملات دو طرفہ اور پُرامن طور پر شملہ معاہدے اور لاہور اعلامیہ کے تحت حل کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاہم بامعنی بات چیت صرف دہشت، کشیدگی اور تشدد سے پاک ماحول میں ہی ممکن ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیند پاکستان کے پالے میں ہے، کہ وہ اس طرح کا ماحول پیدا کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ سرحدپار دہشتگردی اور دہشتگردوں کے ڈھانچے کو نتیجہ خیز اقدامات کے ذریعہ منہدم کرے، تب تک بھارت سرحد پار کی جانے والی کارروائی کا جواب دیتا رہے گا کیونکہ  دراندازی کرنے والے دہشتگردوں کو پاکستان کی حمایت حاصل رہتی ہے۔ انہون نے کہا کہ بھارت کی لگاتار کوششوں سے عالمی سطح پر اس بات کو محسوس کیا گیا ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی کی اعانت کی جارہی ہے
۔
خبر کا کوڈ : 803322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش