0
Friday 5 Jul 2019 21:09

سندھ میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے جلد وزیراعلیٰ سندھ تبدیل ہوجائے گا، نند کمار گوکلانی

سندھ میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے جلد وزیراعلیٰ سندھ تبدیل ہوجائے گا، نند کمار گوکلانی
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں جی ڈی اے کے پارلیمانی لیڈر نند کمار گوکلانی نے فنکشنل مسلم لیگ ہاؤس سانگھڑ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی صورت حال بہتری کی جانب گامزن ہے، جہنوں نے کرپشن کی ہے ان کی پکٹر کا آغاز ہوچکا ہے، جو سمجھ رہے ہیں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے عدالتیں آزاد ہیں وہ ان سے رجوع کرسکتے ہیں۔ رانا نثاء اللہ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کو پنجاب سے گرفتار کیا گیا، اس کے بارے میں صوبائی حکومت ہی بتا سکتی ہے، اگر سندھ سے گرفتار کیا جاتا تو میں معلومات حاصل کرکے حقیقت بتاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے جو اپوزیشن کے ساتھ رابطے میں ہے، جلد اسمبلی سے وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرکے وزیراعلیٰ سندھ تبدیل کیا جائے گا، جلد جی ڈی اے کا وزیراعلیٰ بنے گا، سب اس پر متفق ہوچکے ہیں نام جلد سامنے آجائے گا۔

نند کمار گوکلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے جو ممبران اس میں شامل ہورہے ان میں ان کی تعداد زیادہ ہے جو کرپشن کے خلاف ہیں، وہ بھی چاہتے ہیں کہ کرپشن کے خلاف بھرپور ایکشن ہو، حکومت میں کس کو کتنا حصہ ملے گا یہ سب ہوم ورک مکمل ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں، گورنر سندھ اور وزیراعظم کے ساتھ ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، سندھ کی بہتری اور سانگھڑ میرپورخاص سمیت پورے صوبے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے ہمیں یقین دلایا تھا کہ بجٹ میں ہمارے حلقوں کے لئے خصوصی فنڈز رکھے جائیں گے، تمام اپوزیشن کے حلقوں میں ترقیاتی فنڈز رکھے گئے ہیں جو جلد ریلیز ہوجائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 803346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش