0
Friday 5 Jul 2019 21:32

انتہاء پسندی اور شدت پسندی کا مقابلہ اتحاد وحدت اور رواداری سے کیا جائے، علامہ حسین مسعودی

انتہاء پسندی اور شدت پسندی کا مقابلہ اتحاد وحدت اور رواداری سے کیا جائے، علامہ حسین مسعودی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر علامہ محمد حسین مسعودی نے کہا ہے کہ انتہا پسندی، شدت پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ اتحاد، وحدت، رواداری اور صبر و تحمل سے کیا جائے، تعلیمات اسلامی امن و محبت کی بات کے ساتھ ساتھ احترام انسانیت کا درس دیتی ہیں، ہمیں اسی فلسفے کو آگے بڑھانا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے فیڈرل بی ایریا میں علماء و معززین کے نمائندہ وفد سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اسلام دشمن قوتیں اسلام کی تعلیمات کو غلط رنگ میں پیش کررہی ہیں، جس کی وجہ سے پوری دنیا، قتل و غارت گری کی لپیٹ میں ہے، یہ عناصر انتشار و افراتفری و کفر و الہاد کا پیغام عام کررہے ہیں اور مسلمانوں کو نشانہ بناکر دہشت گردی کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں، ہمارے حکمرانوں کو اسلام کے ایسے ٹھیکیداروں سے ہوشیار رہنا ہوگا جو ملک و قوم کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، اس کے ساتھ ساتھ یہ عناصر اپنی مرضی کا اسلام عوام پر تھوپ رہے ہیں لہٰذا ان کا مکمل بائیکاٹ ہونا چاہیئے۔

 
خبر کا کوڈ : 803356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش