0
Friday 5 Jul 2019 21:35

حکومت، حزب اختلاف اور سیاسی و مذہبی جماعتیں افہام و تفہیم سے کام لیں، علامہ شہنشاہ نقوی

حکومت، حزب اختلاف اور سیاسی و مذہبی جماعتیں افہام و تفہیم سے کام لیں، علامہ شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ خطیب مسجد باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ حکومت، حزب اختلاف اور سیاسی و مذہبی جماعتیں افہام و تفہیم، تحمل و برداشت اور رواداری سے کام لیں، تاکہ ملکی استحکام اور سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔ نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک اندرونی و بیرونی خلفشار کا شکار ہے، افغانستان اور بھارت کی جانب سے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، جس کے ساتھ ساتھ ہمارے اندرونی مخالفین بھی ملک میں دہشت گردی کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے ساتھ ساتھ دینی مراکز اور عوام کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، لہٰذا ایسی قوتوں کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت قوم کی خدمت کا ہے سیاست کا نہیں، ہمارے سیاسی اکابرین کو کرب و پریشانی میں پھنسے ہوئے عوام کی داد رسی کرنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 803357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش