QR CodeQR Code

اللہ مجھے سخت ترین سزا دے اگر میں جھوٹ بولوں، شہباز شریف

5 Jul 2019 21:44

عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے صدر نون لیگ کا کہنا تھا کہ میں خطار کار ترین انسان ہوں لیکن میں نے پبلک سروس میں دن رات ایک کیا لیکن نیب من گھڑت جھوٹا اور بےبنیاد کیس بناکر میری تذلیل کر رہا ہے، ہم سب نے ایک دن قبر میں جانا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیب جھوٹے کیس بنا کر میری تذلیل کر رہا ہے۔ احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی تو شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ مجھے پانچ منٹ دیے جائیں میں کیس کے فیکٹ کی بات کروں گا، میں عدالت میں خود کچھ حقائق رکھنا چاہتا ہوں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ میں خطار کار ترین انسان ہوں لیکن میں نے پبلک سروس میں دن رات ایک کیا لیکن نیب من گھڑت جھوٹا اور بےبنیاد کیس بناکر میری تذلیل کر رہا ہے، ہم سب نے ایک دن قبر میں جانا ہے، اللہ مجھے سخت ترین سزا دے اگر میں جھوٹ بولوں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2015ء میں سندھ نے گنے کی قیمت 181 روپے فی من رکھی ہم نے 180 روپے فی من رکھی، سندھ حکومت نے قیمت 181 سے کم کر کے 165 روپے فی من کر دی۔


خبر کا کوڈ: 803358

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/803358/اللہ-مجھے-سخت-ترین-سزا-دے-اگر-میں-جھوٹ-بولوں-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org