0
Friday 5 Jul 2019 22:44

فلسطین میں حضرت یوسف علیہ السلام کے روضے پر یہودیوں کا حملہ لمحہ فکریہ ہے، آصف جلالی

فلسطین میں حضرت یوسف علیہ السلام کے روضے پر یہودیوں کا حملہ لمحہ فکریہ ہے، آصف جلالی
اسلام ٹائمز۔ تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے جامع مسجد رضائے مجتبیٰ لاہور میں حمایت القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کے اسلامی تشخص کو تبدیل کرنے کے صہیونی حربوں کو روکنے کیلئے او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے، فلسطین کے شہر نابلس میں واقع حضرت یوسف علیہ سلام کے مزار پر ہزاروں یہودیوں کا حملہ اور مزار مقدس کی بے حرمتی پورے عالم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل روزانہ ہزاروں فلسطینیوں کے مکان مسمار کر رہا ہے اور کریک ڈاؤن سے سینکڑوں فلسطینی نوجوانوں کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا بیت المقدس میں حجاج روڈ کے نام سے سرنگ کا منصوبہ بیت المقدس اور ہیکلِ سلیمانی کیخلاف ایک بہت بڑی گھناونی سازش ہے، یہ پوری امت مسلمہ کی دل آزاری اور ناقابل برداشت ہے۔ بیت المقدس میں یہودی آبادکاری اور اپنی مخصوص عبادت کیلئے القدس میں اتنا بڑا ردّ وبدل اسلام پر بہت بڑا حملہ ہے۔ یہودیت کے فروغ اور توسیع پسندی کیلئے کیے جانیوالے اقدامات پر عرب حکمرانوں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ حضرت یوسف علیہ سلام کے روضہ اقدس کی پہلے بھی متعدد بار یہودیوں کے ہاتھوں توہین ہو چکی ہے۔ اب تو صورتحال بہت سخت ہو چکی ہے۔ المیہ یہ ہے کہ فلسطین میں تمام قسم کی دہشت گردی کو امریکہ کی پشت پناہی حاصل ہے۔ امت مسلمہ کو اپنے معاملات سے امریکی عمل دخل کو ختم کیے بغیر کامیابی نہیں مل سکتی۔
خبر کا کوڈ : 803360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش