0
Friday 5 Jul 2019 22:50

رانا ثناء اللہ نے شریف برادران کو دھمکی دی تھی کہ سانحہ ماڈل ٹاون کا راز فاش کر دونگا، خرم نواز گنڈا پور

رانا ثناء اللہ نے شریف برادران کو دھمکی دی تھی کہ سانحہ ماڈل ٹاون کا راز فاش کر دونگا، خرم نواز گنڈا پور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ ماڈل ٹاون کے قتل عام کا حکم دینے والوں کا نام بتا کر اپنے ضمیر کا بوجھ کم اور جرائم کی فہرست کو چھوٹا کریں۔ رانا ثناء اللہ نجی محفل میں سابق وزراء کے روبرو یہ انکشاف کرچکے ہیں کہ شریف برادران نے مجھے قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی تو میں صاف صاف بتا دوں گا کہ مجھے سانحہ ماڈل ٹاون کا حکم نواز شریف اور شہباز شریف نے دیا تھا۔ جیسے ہی رانا ثناء اللہ کی گفتگو شریف برادران تک پہنچی تو انھوں نے رزاق چیمہ کی جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے سے پہلے ہی معطل رانا ثناء اللہ کو قانون کی وزارت پر بحال کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں پاکستان عوامی تحریک لاہور کے رہنماوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چودھری افضل گجر، شفاقت مغل، میاں افتخار، خالد نعیم، طارق الطاف، حاجی عبدالخالق، اقبال چوہدری و دیگر بھی موجود تھے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ سانحہ ماڈل کے ماسٹر مائنڈ نواز شریف اور شہباز شریف ہیں جبکہ عمل درآمد کروانے کی ڈیوٹی رانا ثناء اللہ نے انجام دی۔ انھوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو بالآخر قانون اور عوام کی عدالت میں یہ اعتراف کرنا پڑے گا کہ سانحہ ماڈل ٹاون قتل عام کا منصوبہ جاتی امراء میں بنا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر توقیر شاہ نے رابطہ کار کا فریضہ انجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی سلاخوں کے پیچھے کھڑے ہونے کی تصاویر پبلک کروا کر عوامی ہمدریاں حاصل کرنے کا ڈھونگ کامیاب نہیں ہوگا۔ پنجاب کا بچہ بچہ رانا ثناء اللہ کو ان کے بھیانک مجرمانہ کردار کی وجہ سے اچھی طرح جانتا اور پہچانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے این ایف والوں نے بڑی اہم اور پتے کی بات کی ہے کہ رانا ثناء اللہ ہیروئین برآمدگی کا مقدمہ اتنا کھلا اور واضح ہے کہ اس کیلئے ریمانڈ لینے کی ضرورت نہیں۔ جوڈیشل ریمانڈ ملزم  کیلئے قانونی ریلیف ہوتا ہے، حیرت ہے ملزم کے حواری اس ریلیف پر بھی چیخ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں بھی غیر جانبدار انکوائری کر لی جائے تو صرف پندرہ دن کے اندر اندر ماڈل ٹاون کے سارے قاتل پھانسی گھاٹ تک پہنچ جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 803362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش