QR CodeQR Code

حکومت کی سوچ ڈی چوک سے آگے نہیں نکلی، احسن اقبال

5 Jul 2019 23:44

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ و رہنما مسلم لیگ نون نے کہا کہ ٹیکسوں کی مد میں پانچ سو ارب کی کمی واقع ہوئی ہے، ٹیکس کی شرح میں تو ان کے آنے سے اضافہ ہونا چاہئے تھا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی سوچ کنٹینر تک محدود ہے۔ تحریک انصاف والے کہتے ہیں کہ ہم نے بجلی چوری ختم کی اس سے اتنے ارب روپے کا فائدہ ہوا ہے لیکن اگر یہ اتنے ہی ایماندار ہیں تو ان کے آنے سے ٹیکسز اکٹھا ہونا کم کیوں ہوا ہے؟، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ٹیکسوں کی مد میں پانچ سو ارب کی کمی واقع ہوئی ہے، ٹیکس کی شرح میں تو ان کے آنے سے اضافہ ہونا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نالائقوں کی حکومت ہے اور لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ یہ ڈی چوک کی حکومت ہے، اس کی سوچ کنٹینر تک ہے اور یہ ملک نہیں چلا سکتے۔


خبر کا کوڈ: 803371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/803371/حکومت-کی-سوچ-ڈی-چوک-سے-ا-گے-نہیں-نکلی-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org