0
Friday 5 Jul 2019 23:44

حکومت کی سوچ ڈی چوک سے آگے نہیں نکلی، احسن اقبال

حکومت کی سوچ ڈی چوک سے آگے نہیں نکلی، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی سوچ کنٹینر تک محدود ہے۔ تحریک انصاف والے کہتے ہیں کہ ہم نے بجلی چوری ختم کی اس سے اتنے ارب روپے کا فائدہ ہوا ہے لیکن اگر یہ اتنے ہی ایماندار ہیں تو ان کے آنے سے ٹیکسز اکٹھا ہونا کم کیوں ہوا ہے؟، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ٹیکسوں کی مد میں پانچ سو ارب کی کمی واقع ہوئی ہے، ٹیکس کی شرح میں تو ان کے آنے سے اضافہ ہونا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نالائقوں کی حکومت ہے اور لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ یہ ڈی چوک کی حکومت ہے، اس کی سوچ کنٹینر تک ہے اور یہ ملک نہیں چلا سکتے۔
خبر کا کوڈ : 803371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش