0
Saturday 6 Jul 2019 00:39

نیب حراست میں موجود ارکان اسمبلی کو قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت نہ دینے کا فیصلہ

نیب حراست میں موجود ارکان اسمبلی کو قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت نہ دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست اور جیل میں موجود اراکین اسمبلی کو قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور چوہدری پرویز الہٰی کے مابین رابطہ ہوا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ طے پایا ہے کہ نیب اور جیل میں قید ارکان کی رکنیت سے متعلق فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان اور چوہدری پرویز الہٰی کا ارکان اسمبلی کے قائمہ کمیٹی اجلاس کے لیے  پروڈکشن آڈرز کا سلسلہ ختم کرنے کا بھی امکان ہے۔ عبدالعلیم خان کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے کے بعد ان کمیٹیوں کی رکنیت کے بارے میں وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ ہوگا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات کے دوران سابق صوبائی وزیر سبطین خان، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز، خواجہ سعد اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آڈرز کے بارے میں بھی مشاورت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 803377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش