0
Saturday 6 Jul 2019 01:05

پی سی بی کی ویب سائٹ ہیک، ہم آپکا تعاقب کر رہے ہیں، ہیکرز کا پیغام

پی سی بی کی ویب سائٹ ہیک، ہم آپکا تعاقب کر رہے ہیں، ہیکرز کا پیغام
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف فتح اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی۔ ویب سائٹ پر ایک تصویر آویزاں کی گئی ہے جس میں پی سی بی کو پیغام دیا گیا ہے کہ پانچ افراد پر مشتمل ایک اوسط خاندان کے لیے آپ بدعنوانی کرتے ہیں۔ اس سے آپ کو عارضی طور پر خوشی مل سکتی ہے لیکن اس سے پاکستان کی عوام کے حقوق سلب ہوتے ہیں۔ پیغام میں کہا گیا کہ آپ قیامت کے روز کیا منہ دکھائیں گے؟ ہم آپ کا تعاقب کررہے ہیں۔ ہیکرز کے پیغام میں سرفراز کی حمایت کی گئی ہے اور کہا گیا کہ انہیں ہی پاکستان کا کپتان رہنے دیا جائے اور ہم سرفراز کو پاکستان کرکٹ کی وجہ سے سپورٹ کرتے ہیں اور ہم ہماری ٹیم کے ساتھ ہیں۔ پاکستانی ٹیم نے آج بنگلہ دیش کے خلاف 94 رنز سے فتح حاصل کی تاہم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ نیوزی لینڈ کے بھی 11 ہی پوائنٹس ہیں تاہم بہتر رن ریٹ کے باعث کیویز اگلے مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 803381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش