0
Saturday 6 Jul 2019 07:32

روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ، پہلی پرواز کے مدینہ منورہ پہنچنے پر عازمین حج کا اظہار مسرت

روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ، پہلی پرواز کے مدینہ منورہ پہنچنے پر عازمین حج کا اظہار مسرت
اسلام ٹائمز۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی، ایئرپورٹ پر سعودی حکام نے خوش آمدید کہا۔ تفصیلات کے مطابق روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت یہ وہ پہلی پرواز ہے جو مدینہ منورہ پہنچی ہے، پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز، ڈائریکٹرجنرل حج ساجد یوسفزئی نے استقبال کیا۔ 442 عازمین کو لے کر پی آئی اے کی پرواز پی کے 3003 مدینہ منورہ پہنچی، اس موقع پر پرنس محمدبن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر سعودی حکام نے عازمین کو خوش آمدید کہا۔ روڈ ٹو مکہ کے تحت آنے والے حجاج کے ارائیول کیلئے علیحدہ جگہ مختص کی گئی ہے، آنیوالے عازمین کو انتظار کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا باضابطہ افتتاح کردیا ہے، روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ پر عازمین حج نے مسرت کا اظہار کیا اور وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ گذشتہ روز وزیر اعظم کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی، اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان سمیت دیگر اعلٰی عہدیدار بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 803385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش