QR CodeQR Code

جی بی حکومت کا عازمین حج کیلئے فری سفری سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

6 Jul 2019 11:57

جی بی کے عازمین حج کو حکومتی خرچے پر سرکاری ٹراسپورٹ کمپنی نیٹکو کے زریعے راولپنڈی پہنچایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت نے مقامی عازمین حج کو راولپنڈی تک فری سفری سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ جی بی کے عازمین حج کو حکومتی خرچے پر سرکاری ٹراسپورٹ کمپنی نیٹکو کے زریعے راولپنڈی پہنچایا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے عازمین حج کو تمام اضلاع میں موجود نیٹکو سٹیشنوں پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادھر چیف سیکرٹری نے گلگت میں حج آپریشن کنٹرول روم کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد کنٹرول روم میں کمشنر گلگت عثمان احمد نے چیف سیکریٹری کو حج آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نی عازمین حج کی ویکسینیشن، ٹریننگ اور سفری سہولیات کے حوالے سے اب تک کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری نے عازمین حج کے لئے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کوہدایت کی ہے کہ وہ عازمین حج کی بہتر انداز میں روانگی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ چیف سیکریٹری نے عازمین حج کے لئے سفر کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 803444

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/803444/جی-بی-حکومت-کا-عازمین-حج-کیلئے-فری-سفری-سہولیات-فراہم-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org