0
Saturday 6 Jul 2019 13:48

روسی صدر ولادی میر پیوتین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت

روسی صدر ولادی میر پیوتین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ پاک روس تعلقات میں نیا اور اہم سفارتی موڑ سامنے آیا ہے، روسی صدر ولادی میر پیوتن نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت دی ہے، جو انہوں نے قبول کرلی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوتین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سمٹ میں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے روسی صدر نے کہا کہ اگر آپ روس میں ہونیوالی کثیرالملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے تو انہیں بہت خوشی ہوگی۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی صدر کے ان کلمات کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں ضرور آؤنگا۔ سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان ستمبر میں روس جائینگے، جہاں وہ کثیرالملکی ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔ شیڈول کے مطابق ایسٹرن اکنامک فورم 4-6 ستمبر کو روسی شہر ولادی ووستوک میں ہوگا، وزیراعظم بطور روسی صدر کے مہمان خصوصی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کا دعوی یہ بھی ہے کہ کانفرنس میں ایک بار پھر پاک بھارت وزرائے عظم ایک چھت کے نیچے اکٹھے ہونگے۔
 
خبر کا کوڈ : 803484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش