0
Saturday 6 Jul 2019 14:08

بنوں میں پی ٹی ایم کا مطلوب دہشتگرد گرفتار، فائرنگ سے انٹیلیجنس افسر شہید

بنوں میں پی ٹی ایم کا مطلوب دہشتگرد گرفتار، فائرنگ سے انٹیلیجنس افسر شہید
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں روپوش پی ٹی ایم کے رہنما کی اندھا دھند فائرنگ سے انٹیلی جنس ایجنسی کا ایک افسر شہید ہوگیا، جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت انٹیلی جنس ایجنسی کے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بنوں پولیس کو مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ دہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب پی ٹی ایم کے رہنما حنیف پشین نے فہیم پشین نامی شخص کے گھر میں پناہ لے رکھی ہے، انٹیلی جنس ایجنسی کی مصدقہ اطلاع پر بنوں پولیس نے انٹیلی جنس ایجنسی کے افسران اور اہلکاروں کے ہمراہ فہیم پشین کے گھر ریڈ کیا تو وہاں روپوش ملزم حنیف پشین نے ریڈنگ پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ حنیف پشین کی فائرنگ سے انٹیلی جنس ایجنسی کا حوالدار شاکر اعظم موقع پر جاں بحق، جبکہ دیگر زخمی ہوگئے، جنہیں تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ ہسپتال بنوں منتقل کیا گیا۔

حنیف پشین کی ریڈنگ پارٹی پر براہ راست فائرنگ کے باوجود ریڈنگ پارٹی کے ارکان نے موقع پر اپنا آپریشن جاری رکھتے ہوئے روپوش ملزم حنیف پشین اور اس کو پناہ دینے والے فہیم پشین کے علاوہ شاہین نامی دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول سمیت دوسرا آتشی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، واقعہ کا مقدمہ بنوں کے تھانہ ٹاؤن شپ میں درج کر لیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پختون تحفظ موومنٹ کے ارکان اپنے غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر جان بوجھ کر سکیورٹی اداروں اور پاک فوج کے ارکان پر حملہ آور ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 803497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش