0
Saturday 6 Jul 2019 14:15

قبائلی اضلاع میں صوبائی اسملبی کے انتخابات، بیلٹ پپیرز کی چھپائی شروع

قبائلی اضلاع میں صوبائی اسملبی کے انتخابات، بیلٹ پپیرز کی چھپائی شروع
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع (سابقہ فاٹا) میں صوبائی اسملبی کے انتخابات کیلئے بیلٹ پپیرز کی چھپائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ صوبائی اسمبلی کی 16 نشتوں پر انتخابات کیلئے 28 لاکھ بیلٹ پپیرز چھاپے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلٹ پپیرز کی چھپائی کا عمل 3 سے 4 روز میں مکمل ہو جائے گا۔ بیلٹ پپیرز کی چھپائی کے دوران پرٹننگ پریس پر پاک فوج کے جوان تعینات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کیلئے قبائلی اضلاع میں ایک ہزار 943 پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے، جہاں پر 26 لاکھ سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر 18 سے 21 جولائی تک پاک فوج کے جوان تعینات ہوں گے جو انتخابی عملے کی تربیت گاہوں کی بھی حفاظت کریں گے۔ 16 قبائلی نشستوں پر الیکشن میں انٹرنیٹ نہ ہونے سے آر ٹی ایس سسٹم استعمال نہیں کیا جائے گا اور نتائج کیلئے پرانا طریقہ استعمال کیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں 2 جولائی کو ہونے والے انتخابات 20 جولائی تک موخر کئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 803498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب