0
Saturday 6 Jul 2019 19:14

اسلام میں دہشتگردی، اشتعال انگیزی اور فرقہ واریت حرام ہیں، مولانا عاصم مخدوم

اسلام میں دہشتگردی، اشتعال انگیزی اور فرقہ واریت حرام ہیں، مولانا عاصم مخدوم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سیکرٹریٹ شادمان لاہور میں کل مسالک علماء بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان میں امن و امان اور معاشی استحکام کیلئے مذہبی و سماجی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین مولانا حسن رضا ہمدانی سمیت دیگر علماء نے  شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ اسلام میں دہشت گردی، اشتعال انگیزی اور فرقہ واریت حرام ہیں۔ اسلامی تعلیمات امن اور مساوات کا درس دیتی ہیں۔

دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و امان اور معاشی استحکام کیلئے مذہبی و سماجی ہم آہنگی کا قیام ضروری ہے۔ ملک کو اس وقت داخلی حوالے سے کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ پوری قوم ان مسائل کو گہرائی کے ساتھ سمجھ کر ہی ان مسائل سے نکل سکتی ہے، جس میں تمام طبقات کا آپس میں اتفاق اور ملی یکجہتی ضروری ہے۔ کل مسالک علماء بورڈ کے قائدین نے اسد عباس نقوی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر برائے مذہبی امور منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
خبر کا کوڈ : 803502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش