0
Saturday 6 Jul 2019 15:38

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جلد گرفتار ہونے والے ہیں، فردوس شمیم نقوی کا دعویٰ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جلد گرفتار ہونے والے ہیں، فردوس شمیم نقوی کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جلد گرفتار ہونے والے ہیں، تاہم ابھی کوئی حتمی تاریخ نہیں دے سکتا۔ یہ بات انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس اور اومنی گروپ والے اب نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی گرفتاری کی تاریخ نہیں دے رہا، صرف یہ کہوں گا وہ گرفتار ہونے والے ہیں اور ایسی گرفتاریاں اکثر جمعہ کو ہوا کرتی ہیں، جس کے بعد عدالتیں دو دن کیلئے بند ہوتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 803503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش