0
Saturday 6 Jul 2019 20:16

شیعیان حیدر کرار نے ایم آئی6 کے ایجنڈے کو مسترد کر دیا، حافظ کاظم رضا نقوی

شیعیان حیدر کرار نے ایم آئی6 کے ایجنڈے کو مسترد کر دیا، حافظ کاظم رضا نقوی
اسلام ٹائمز۔ مشن قرآن و اہل بیت کے سربراہ علامہ سید حافظ کاظم رضا نقوی نے کہا ہے کہ نصیری اور غالی عناصر کا اقبال ٹاون لاہور میں ہونیوالا کنونشن بری طرح ناکام ہوا ہے۔ شیعیان حیدر کرار نے ایم آئی6 کے ایجنڈے کو مسترد کر دیا ہے۔ کوئی قابل ذکر شیعہ عالم، واعظ، خطیب یا ذاکر شریک نہیں ہوا۔ جس سے پتہ چل گیا ہے کہ ملت جعفریہ بیدار ہے اور غالی اور نصیریوں کو اپنی صفوں میں گھسنے نہیں دیں گے۔ حتیٰ کہ ان کے ساتھ وہ بھی کھڑے نہیں ہوئے، جو فتنہ نصیریت کو پھیلاتے رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نصیری اور غالیوں نے اپنے لئے نئی راہ ڈھونڈ لی ہے۔ علامہ کاظم رضا نقوی نے نام نہاد کنونشن میں مراجع عظام، علماء کرام، رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای اور قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے خلاف جس طرح کی غلیظ اور گھٹیا زبان استعمال کی، اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ واضح ہوگیا کہ کنونشن کے منتظمین کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 803548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب