QR CodeQR Code

شیعیان حیدر کرار نے ایم آئی6 کے ایجنڈے کو مسترد کر دیا، حافظ کاظم رضا نقوی

6 Jul 2019 20:16

مشن قرآن و اہلبیت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نصیری غالی عناصر کا کنونشن بری طرح ناکام ہوگیا، نام نہاد کنونشن میں مراجع عظام، علماء کرام کے خلاف گھٹیا زبان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ واضح ہوگیا کہ کنونشن کے منتظمین کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مشن قرآن و اہل بیت کے سربراہ علامہ سید حافظ کاظم رضا نقوی نے کہا ہے کہ نصیری اور غالی عناصر کا اقبال ٹاون لاہور میں ہونیوالا کنونشن بری طرح ناکام ہوا ہے۔ شیعیان حیدر کرار نے ایم آئی6 کے ایجنڈے کو مسترد کر دیا ہے۔ کوئی قابل ذکر شیعہ عالم، واعظ، خطیب یا ذاکر شریک نہیں ہوا۔ جس سے پتہ چل گیا ہے کہ ملت جعفریہ بیدار ہے اور غالی اور نصیریوں کو اپنی صفوں میں گھسنے نہیں دیں گے۔ حتیٰ کہ ان کے ساتھ وہ بھی کھڑے نہیں ہوئے، جو فتنہ نصیریت کو پھیلاتے رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نصیری اور غالیوں نے اپنے لئے نئی راہ ڈھونڈ لی ہے۔ علامہ کاظم رضا نقوی نے نام نہاد کنونشن میں مراجع عظام، علماء کرام، رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای اور قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے خلاف جس طرح کی غلیظ اور گھٹیا زبان استعمال کی، اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ واضح ہوگیا کہ کنونشن کے منتظمین کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 803548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/803548/شیعیان-حیدر-کرار-نے-ایم-آئی6-کے-ایجنڈے-کو-مسترد-کر-دیا-حافظ-کاظم-رضا-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org