0
Saturday 6 Jul 2019 22:35

تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر پی ٹی آئی سندھ کے ارکان اسمبلی نے سر جوڑ لئے

تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر پی ٹی آئی سندھ کے ارکان اسمبلی نے سر جوڑ لئے
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے سندھ کی تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال اور حکومت کی تبدیلی کی صورت میں پیدا ہونے حالات کے حوالے سے سر جوڑ لئے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کی صدارت میں اسمبلی چیمبر میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں سندھ میں متوقع تبدیلی، پیپلز پارٹی میں پڑنے والی پھوٹ اور نئے وزیراعلیٰ کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اجلاس میں خصوصی طور پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر اراکین اسمبلی نے سندھ حکومت کی ناقص کار کردگی اور سندھ کے بڑھتے ہوئے مسائل پر تشویش کا اظہارکیا اور سندھ کی تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال اور متوقع تبدیلی کے حوالے سے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اجلاس میں سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف سندھ کے پارلیمانی لیڈر اور سندھ کے قائمقام صدر حلیم عادل شیخ، اراکین قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، سیف الرحمان، فہیم خان، اسلم خان، کیپٹن جمیل، اکرم چیمہ، صائمہ ندیم، غزالہ سیفی، کریم بخش گبول، ڈاکٹر سیما ضیاء، شہزاد قریشی، جمال صدیقی، سدرہ عمران، رمضان گھانچی، اور دیگر اراکین اسمبلی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 803571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش