0
Saturday 6 Jul 2019 22:44

حکمران سستی بجلی دینے کی ایرانی پیشکشوں کو قبول کرکے ملک کو بحران سے نکالیں، صاحبزادہ زبیر

حکمران سستی بجلی دینے کی ایرانی پیشکشوں کو قبول کرکے ملک کو بحران سے نکالیں، صاحبزادہ زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے ملکی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے امریکی دباؤ قبول کرنے سے انکار کرکے ایران سے تیل کی خریداری اور دیگر اشیاء کی تجارت جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے، ترکی نے بھی امریکی دھمکیوں کی پرواہ کئے بغیر روس سے اپنے معاملات جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے، خود ایران نے ٹرمپ کی دھمکیوں اور امریکہ کی پابندیوں کو حقارت سے ٹھکرا دیا ہے اور اپنی ٹیکنالوجی کے ذریعہ بنائے گئے میزائیلوں کے ذریعہ امریکہ کے ڈرون کو گرا کر نہ صرف امریکہ کو حیرت میں ڈال دیا ہے بلکہ اس کے تکبر اور غرور کا سر خاک میں ملا دیا ہے۔

ایک بیان میں صاحبزادہ محمد زبیر نے کہا کہ یہ سب ہمارے حکمرانوں کیلئے سبق ہے جو ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود امریکی دھمکیوں سے مرعوب ہوکر اپنے ملک اور عوام کے مفادات کو پس پشت ڈال رہے ہیں، انہیں چاہیئے کہ وہ امریکہ کی پابندیوں اور اس کی دھمکیوں کی پرواہ کئے بغیر اپنے ملکی مفادات کو ترجیح دیں اور ایران سے کئے گئے گیس کے معاملات کی پاسداری کریں اور سستی بجلی دینے کی ایرانی پیشکشوں کو قبول کرکے ملک کو بحران سے نکالیں اور اس کی گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالا دیں اور آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کی زندگیاں تلخ کرنے کی بجائے پڑوسی اسلامی ملکوں سے معاہدے کرکے اپنے عوام کو سہولتیں دینے کی کوشش کریں۔
خبر کا کوڈ : 803572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب