0
Sunday 7 Jul 2019 20:48

اتحاد و اتفاق کا فقدان ہماری خراب حالت کیلئے ذمہ دار ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

اتحاد و اتفاق کا فقدان ہماری خراب حالت کیلئے ذمہ دار ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ عالم اسلام کے ساتھ ساتھ بھارت کے مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق کے فقدان سے ہماری حالت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد و اتفاق کے نہ ہونے کی وجہ سے ہی مسلمانوں کے خلاف ہر سازش اور ہر منصوبہ کامیاب ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تب تک کامیابی اور کامرانی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتے جب تک نہ ہماری صفوں میں اتحاد ہو۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا شیرازہ بکھیرنے میں امریکہ صہیونی طاقتوں کے ساتھ مل کر سیاہ رول نبھا رہے ہیں اور یہ سب کچھ مسلمانوں کے درمیان پائی جارہی نااتفاقی اور اتحاد کے فقدان کا نتیجہ ہے۔

این سی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مسلمانانِ عالم سے اپیل کی کہ وہ آپسی اختلافات دور کرکے ایک پلیٹ فارم پر آکر اُمت مسلمہ کو درپیش چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے ایک جُٹ ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانان بھی اس وقت نازک دور سے گزر رہے ہیں، فرقہ پرستوں کے غلبہ کی وجہ سے اقلتیں عدم تحفظ کا شکار ہوگئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کو بھی ایک ہی جھنڈے تلے آنا چاہیئے کیونکہ ٹولیوں میں بٹ جانے سے دشمن آسانی سے کامیاب ہوجاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 803629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش