0
Sunday 7 Jul 2019 10:57

دھوکے بازی کا آسکر ایوارڈ عمران خان کو ملنا چاہیے، احسن اقبال

دھوکے بازی کا آسکر ایوارڈ عمران خان کو ملنا چاہیے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اگر دنیا میں دھوکے بازی کا آسکر ایوارڈ دیا جائے تو وہ عمران خان کو ملنا چاہیے کیونکہ اس صدی کا سب سے بڑا سیاسی فراڈ انہوں نے قوم کے ساتھ کیا اور چکما دیا کہ میں آؤں گا تو ملک میں ڈالر کا سیلاب آ جائے گا۔ نارووال میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جو کہتا تھا لوگ جب ٹیکس نہیں دیتے تو سمجھو کہ حکمران چور ہے۔ تو آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے کم ٹیکس اکٹھا ہوا ہے۔ تو یہ نہیں کہا جائے کہ پاکستانی قوم آپ کو چور سمجھتی ہے اور چور سمجھ کر ٹیکس نہیں دیا۔ نواز لیگی رہنما نے مزید کہا کہ 10 مہینے تک عمران خان کو سمجھ نہیں آیا کہ ملک کے لیے کیا فیصلے کرنے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 803630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش