QR CodeQR Code

پاکستان کی 13 دینی جماعتوں کا اندرونی و دینی معاملات میں امریکی مداخلت کیخلاف احتجاج

7 Jul 2019 18:28

رہنماوں کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت 73ء کے متفقہ آئین کی اسلامی شقوں اور قادیانیوں کی غیر مسلم حیثیت کو ہرگز ختم نہیں کرا سکتی، یہودی و قادیانی لابی قانون تحفظ ناموس رسالت کو غیر موثر بنانے سے باز رہیں، اگر قانون تحفظ ناموس رسالت کو چھیڑا تو سلیکٹڈ حکومت کا بوریا بستر گول کر دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ کُل جماعتی ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان، جمعیت علمائے اہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی، جے یو آئی کے رہنما حافظ حسین احمد، جے یو پی کے رہنما مفتی عاشق حسین رضوی، تحریک ختم نبوت کے مولانا محمد الیاس چنیوٹی (ایم پی اے)، مسلم لیگ علما ﺅ مشائخ کے چیئرمین پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری، جماعت اسلامی کے رہنما مفتی محمد عمر، جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانا عبدالستار نیازی، جمعیت اہلسنت کے سربراہ مولانا محمد حنیف، تحریک ملت جعفریہ کے رہنما حافظ عنایت حسین جعفری، مصطفائی جسٹس موومنٹ کے چیئرمین میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، مجلس احرار اسلام کے رہنما میاں محمد اویس، تنظیم علما ﺅ مشائخ اہلسنت کے پیر جمشید احمد نورانی نے لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں پاکستان کے اندرونی و دینی معاملات میں امریکی مداخلت کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت 73ء کے متفقہ آئین کی اسلامی شقوں اور قادیانیوں کی غیر مسلم حیثیت کو ہرگز ختم نہیں کرا سکتی، یہودی و قادیانی لابی قانون تحفظ ناموس رسالت کو غیر موثر بنانے سے باز رہیں، اگر قانون تحفظ ناموس رسالت کو چھیڑا تو سلیکٹڈ حکومت کا بوریا بستر گول کر دینگے۔ علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ ختم نبوت و ناموس رسالت قانون کیخلاف اندرونی و بیرونی سازشوں پر دینی جماعتوں کے درمیان رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں اور بہت جلد دینی جماعتوں کی اے پی سی طلب کرکے مشترکہ احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 803643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/803643/پاکستان-کی-13-دینی-جماعتوں-کا-اندرونی-معاملات-میں-امریکی-مداخلت-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org