0
Sunday 7 Jul 2019 12:30

افغانستان کے شہر غزنی میں دھماکہ، 20 افراد زخمی

افغانستان کے شہر غزنی میں دھماکہ، 20 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔  افغانستان کے شہر غزنی میں این ڈی ایس دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 20 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان شہر غزنی میں این ڈی ایس دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 20 زخمی ہو گئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فورا اسپتال منتقل کیا جب کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق بارودی مواد سے بھری گاڑی کو افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس دفتر کے قریب دھماکے سے اڑایا گیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں نیشنل ڈائیریکٹوریٹ سکیورٹی کو نشانہ بنایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 803645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش