QR CodeQR Code

لاہور، ولایت کنونشن کے منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

7 Jul 2019 12:50

مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ امام بارگاہ قصر بتول کی انتظامیہ نے بغیر اجازت جلسہ کیا، سڑکیں بلاک کیں، اسلحہ کی نمائش کی اور جلسے میں اشتعال انگیز، متنازع اور حکومت مخالف تقاریر کی گئیں۔ مقدمے میں کہا گیا کہ جلسے کے منتظمین نے زبردستی جلسہ کیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے جلسے کیلئے اجازت نہیں دی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ تھانہ اقبال ٹاون میں پولیس کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ امام بارگاہ قصر بتول کی انتظامیہ نے بغیر اجازت جلسہ کیا، سڑکیں بلاک کیں، اسلحہ کی نمائش کی اور جلسے میں اشتعال انگیز، متنازع اور حکومت مخالف تقاریر کی گئیں۔ مقدمے میں کہا گیا کہ جلسے کے منتظمین نے زبردستی جلسہ کیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے جلسے کیلئے اجازت نہیں دی تھی، اس سے قبل بھی قصرِ بتول انتظامیہ نے ذاکر آصف علوی سے مجلس بھی پڑھائی تھی جبکہ ذاکر آصف علوی پر لاہور میں داخلے اور مجلس پڑھنے پر پابندی ہے،اس کا مقدمہ بھی پہلے سے ہی درج ہے۔ مقدمے میں دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمہ اے ایس آئی ثناءاللہ، محمد علی، شہباز احمد، سیف اللہ، یوسف اور شاہد کی مدعیت میں سید ابوذر بخاری، سید علی ذوالقرنین، سید سردار حر بخاری، سبطین شاہ، عمران شاہ، عاقب شاہ، منیر احمد، رائے مزمل، سید امداد حسین شاہ، امجد علی، کامران، اقبال شاہ، حسنین شاہ، سونو شاہ، سوجی شاہ، امجد شاہ، محمد شفیق، عباس علی، بابا عطار شاہ، علی مرتضیٰ، غیور علی، حیدر علی، علی زار، ملک زوار حسین، جابر حسین سمیت ڈیڑھ سو نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے۔  مقدمہ میں 16 ایم پی او، 153اے290، 291،148،148،149 ،188 ،186 کے تحت درج کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 803652

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/803652/لاہور-ولایت-کنونشن-کے-منتظمین-کیخلاف-مقدمہ-درج-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org