0
Sunday 7 Jul 2019 12:56

پشاور بی آر ٹی میں گھٹیا میٹریل استعمال ہوا، ایشیائی ترقیاتی بینک

پشاور بی آر ٹی میں گھٹیا میٹریل استعمال ہوا، ایشیائی ترقیاتی بینک
اسلام ٹائمز۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پشاور میٹرو پراجیکٹ (بی آر ٹی) میں گھٹیا معیار کا مٹیریل استعمال کیا گیا ہے جو جان و مال کے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی چشم کشا تحقیقات میں انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 70 ارب روپے کی لاگت کے پشاور میٹرو پراجیکٹ (بی آر ٹی) کے تفصیلی ڈیزائن میں ناقص تبدیلیاں کرتے ہوئے گھٹیا معیار کا مٹیریل استعمال کیا ہے جو جان و مال کے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ ایشیائی بینک جس نے اس منصوبے کیلئے فنڈنگ فراہم کیا ہے کی تکنیکی ٹیم نے مارچ 2019ء میں پروجیکٹ کی سائٹ کا معائنہ کر کے یہ رپورٹ مرتب کی ہے۔ میڈیا کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے خبردار کیا ہے کہ بی آر ٹی کی بسیں روٹ کے اسٹیشن نمبر 10، 12، 15 اور 26 پر آپس میں ٹکرا سکتی ہیں، کیونکہ لین کی چوڑائی کم از کم معیار 6.5 میٹر سے بھی کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق بی آر ٹی کے اسٹیشنز پر بسیں کھڑی کرنے کا مناسب انتظام نہیں ہے جس سے مسافروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اسٹیشنز پر نصب ٹائلز پھسلنے والی ہیں اور پیلے رنگ کی تیر کے نشان والی ٹائلز نہیں لگائی گئیں۔ پراجیکٹ پر کام کے دوران مناسب نگرانی بھی نہیں کی گئی۔ ایشیائی بینک نے منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بڑی خرابیوں کو دور کیا جاسکے، اس اقدام سے منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔ اے ڈی بی نے عمل درآمد کے مرحلے میں منصوبے کے تفصیلی ڈیزائن میں 22 اہم خرابیوں کی نشاندہی کی ہے جس سے نہ صرف منصوبے کا معیار متاثر ہوگا، بلکہ مسافروں کے زخمی ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 803653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش