QR CodeQR Code

آنیوالے دنوں میں سندھ میں بھی ہماری حکومت ہوگی، خرم شیر زمان

7 Jul 2019 13:27

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ مریم اور بلاول نے اپنی پہنچان تبدیل کر دی ہے، مریم صفدر اپنے آپ کو مریم نواز کہلواتی ہیں اور بلاول زرداری اپنے آپ کو بلاول بھٹو کہلواتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں سندھ میں بھی ہماری حکومت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ آج کل وزیراعلیٰ سندھ نے ایک نئی دکان کھولی ہوئی ہے، اس دکان کا نام آل پارٹیز کانفرنس ہے، اور اب وزیراعلیٰ سندھ کو مسائل کے حل کیلئے سابق میئر کی مشاورت کی ضرورت پڑگئی، لیکن پیپلز پارٹی نے کرپشن کرنی ہی ہے، 11 سالوں میں کھربوں کی بے ضابطگیاں ہیں۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول نے اپنی پہنچان تبدیل کر دی ہے، مریم صفدر اپنے آپ کو مریم نواز کہلواتی ہیں اور بلاول زرداری اپنے آپ کو بلاول بھٹو کہلواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 11 جولائی کو کراچی آرہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 803668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/803668/آنیوالے-دنوں-میں-سندھ-بھی-ہماری-حکومت-ہوگی-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org