QR CodeQR Code

رانا ثناء اللہ کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، داماد سمیت 22 افراد سے تفتیش کا فیصلہ

7 Jul 2019 13:45

ذرائع کے مطابق تحقیقات میں ان کے دامادفیصل آباد سے تعلق رکھنے والے2موجودہ ایک سابق ایم پی اے، 9 پولیس افسران ،2ڈی سی اوز، 6 ریونیوافسران اورسونے کے2 تاجروں سمیت22 افرادکو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔پولیس افسران کو آئی جی پنجاب اور متعلقہ آر پی او سی پی اوز کے ذریعے پیش ہونا پڑے گا۔ 2 ڈی آئی جی، 2 ایس پیز، ایک ڈی ایس پی، 2 انسپکٹروں سمیت 9 پولیس افسران شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کیخلاف تحقیقات میں ان کے داماد سمیت 22 افراد کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات میں ان کے داماد رانا شہریار فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 2 موجودہ اور ایک سابق ایم پی اے، 9 پولیس افسران، 2 ڈی سی اوز، 6 ریونیو افسران اور سونے کے 2 تاجروں سمیت 22 افراد کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس افسران کو آئی جی پنجاب اور متعلقہ آر پی او سی پی اوز کے ذریعے پیش ہونا پڑے گا۔ 2 ڈی آئی جی، 2 ایس پیز، ایک ڈی ایس پی، 2 انسپکٹروں سمیت 9 پولیس افسران اور ملازمین کے علاوہ دیہی علاقوں سے منتخب ہونیوالے 2 موجودہ ایم پی ایز اور ایک سابق ایم پی اے، 2 سابق ڈی سی اوز، سابق سیکرٹری آر ٹی اے اور محکمہ ریونیو میں تعینات افسران کیساتھ ساتھ رانا ثنا اللہ کے داماد رانا شہریار کو بھی فیصل آباد کے 3 قتل کیسوں میں پوچھ گچھ کیلئے طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سونے کے کاروبار سے منسلک 2 بڑی جیولرز شاپ کے مالکان سے بھی پوچھ گچھ ہوگی، جن کو آئندہ چند روز میں اے این ایف، پولیس اور حساس ادارے کے افسران طلب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 803676

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/803676/رانا-ثناء-اللہ-کیخلاف-تحقیقات-کا-دائرہ-وسیع-داماد-سمیت-22-افراد-سے-تفتیش-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org