0
Sunday 7 Jul 2019 15:52

سینیٹر روبینہ خالد 550 تولے زیورات کی مالک نکلیں

سینیٹر روبینہ خالد 550 تولے زیورات کی مالک نکلیں
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹرز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کی ہے، سونے کے حساب سے 550 تولے زیور کے ساتھ روبینہ خالد سرفہرست ہیں۔ ایوان بالا کے ارکان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی روبینہ خالد 550 تولے کے ساتھ سب سے زیادہ سونا رکھنے والی سینیٹر ہیں۔ راحیلہ مگسی 40 تولے زیور کی مالک ہیں، سینیٹر مشاہد اللہ خان کے پاس 20 تولے سونا ہے۔ سینیٹر ولید اقبال 130 تولہ سونا رکھتے ہیں، جبکہ سینیٹر نجمہ حمید کے پاس 60 تولہ زیور ہے جو شادی کے موقع پر دیا گیا۔ سیمی ایزدی کے پاس 60 تولہ تحفے میں دیا گیا سونا ہے۔ اسی طرح سینیٹر کامران مائیکل کے پاس 50 تولہ زیور ہے جو شادی کے وقت دیا گیا۔ سینیٹر رحمٰن ملک کی اہلیہ کے پاس 50 تولہ زیور موجود ہے، سینیٹر مولا بخش چانڈیو کے پاس 70 تولہ زیور موجود ہے۔ سینیٹر مصطفٰی نواز کھوکھر کے پاس اہلیہ کے جہیز کا 40 تولے زیور موجود ہے، میاں رضا ربانی کی اہلیہ کے پاس 238 تولہ زیور موجود ہے، سینیٹر عطاء الرحمٰن کی اہلیہ 50 تولہ زیور کی مالک ہیں، سینیٹر ستارہ ایاز 50 تولہ زیور کی مالک ہیں، جبکہ سینیٹر سراج الحق کی اہلیہ کے پاس صرف ساڑھے 4 تولہ سونا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 803687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش