QR CodeQR Code

قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کا فیصلہ

7 Jul 2019 16:12

انٹرویوز ارشد داد، نور الحق قادری اور محمود خان پر مشتمل پارلیمانی بورڈ کریگا، جسکی تکمیل پر کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے امیدواروں کے تعین کیلئے درخواست گزاروں کے انٹرویوز کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی نشستوں کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی جانب سے انٹرویوز کا باضابطہ شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مخصوص نشستوں کیلئے انٹرویوز 8 جولائی کو اسلام آباد میں ہوں گے۔ انٹرویوز ارشد داد، نور الحق قادری اور محمود خان پر مشتمل پارلیمانی بورڈ کرے گا۔ انٹرویوز کیلئے اہل امیدواروں کی تحریری فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے، جس میں انیتا محسود، مہرین رؤف آفریدی، حمیدہ شاہد، فلک ناز، تبسم، گل رخ شامل ہیں۔

فہرست کے مطابق راحیلہ شکیل، جیسیکا جون، کنزا اقتدار، نائلہ وسیم اور روبینہ گل بھی اہل امیدواروں میں شامل ہیں۔ انٹرویوز کی تکمیل پر کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قبائلی اضلاع میں الیکشن کی تیاریاں آگے بڑھاتے ہوئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشتوں پر انتخابات کیلئے 28 لاکھ بیلٹ پپیرز چھاپے جائیں گے، یہ عمل 3 سے 4 دن میں مکمل ہوگا۔ انتخابات کیلئے قبائلی اضلاع میں ایک ہزار 943 پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے، قبائلی اضلاع کے 26 لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 803689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/803689/قبائلی-اضلاع-میں-صوبائی-اسمبلی-کی-نشستوں-کیلئے-امیدواروں-کے-انٹرویوز-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org