0
Sunday 7 Jul 2019 18:46

جج کے ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کرائی جائیں، اعجاز ہاشمی

جج کے ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کرائی جائیں، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کیس کا فیصلہ دینے والے جج احتساب عدالت کی مبینہ ویڈیو ٹیپ کی تحقیقات ہونی چاہیں۔ جو اس کے ذمہ دار ہیں ان کو عدالتی کٹہرے میں لایا جائے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو خود مبینہ ویڈیو کی تحقیقات کرکے حقائق قوم کے سامنے پیش کرنے چاہیں۔ متعلقہ جج کی طرف سے صرف وضاحتی بیان اور مشیر اطلاعات کے بیانات اور دعوے کافی نہیں۔ اسی طرح کا آڈیو ٹیپ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کیخلاف مقدمات کے حوالے سے جسٹس قیوم ملک کا بھی منظر عام پر آیا تھا۔ اس کی کسی نے تردید بھی نہیں کی تھی۔

لاہور میں وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دباو میں آنیوالے جج عدلیہ میں رہنے کے قابل نہیں، کیونکہ وہ انصاف نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی طرف سے پریس کانفرنس میں پیش کئے گئے ویڈیو کلپ کی غیر جانبدارانہ اور آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیں، تاکہ حقائق قوم کے سامنے لائے جا سکیں۔ آئین کے مطابق شہری کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا کہ آزاد عدلیہ قانون کی حکمرانی، جمہوریت کا تحفظ اور بنیادی انسانی حقوق کی ضمانت فرہم کرتی ہے، اگر یہ خود دباو میں ہوگی تو آزادانہ فیصلے کیسے ہو سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 803697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش