0
Sunday 7 Jul 2019 19:12

ہری پور، مسجد میں 10 سالہ بچی کا ریپ، ایک ملزم گرفتار

ہری پور، مسجد میں 10 سالہ بچی کا ریپ، ایک ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے گاؤں حطار میں 2 افراد نے مسجد سے ملحقہ کمرے میں 10 سال کی بچی کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دوسرا تاحال مفرور ہے۔ ضلع ہری پور کے گاؤں حطار کی رہائشی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان کی 10 سالہ بچی گذشتہ کئی ماہ سے مقامی مسجد کے امام کے پاس پڑھنے جاتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ دو روز قبل ان کی بیٹی پڑھنے گئی تو امام نے بچی کو مسجد سے ملحقہ کمرے میں موجود کچن میں جا کر برتن دھونے کا کہا۔ شکایت کنندہ خاتون کے مطابق وقاص اور قمر عباس نامی دو ملزمان نے ان کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ انہی ملزمان نے اس سے قبل 4 جون کو بھی اسی کمرے میں ان کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور بچی کو خاموش رہنے پر مجبور اور قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ متاثرہ بچی کی والدہ کی شکایت پر اور میڈیکل رپورٹ سے تصدیق کے بعد دونوں ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 34 اور 376 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے وقاص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، لیکن قمر عباس کو اب تک حراست میں نہیں لیا جاسکا۔ گذشتہ روز پولیس نے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تھا، جنہوں نے معاملے کی مزید تحقیقات کیلئے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 803701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش