QR CodeQR Code

کوئی ناراض ہو یا نہ ہو عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ہے، اسفندیار ولی خان

7 Jul 2019 21:23

کراچی میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر نے کہا کہ عجب تماشہ ہے کہ ماضی کی تینوں حکومتوں میں شامل وزراء آج پچھلی حکومتوں پر تنقید کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ کوئی ناراض ہو یا نہ ہو، عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مردان ہاؤس میں پارٹی کی صوبائی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی صدر شاہی سید، صوبائی جنرل سیکرٹری یونس خان بونیری سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ اسفندیار ولی خان نے مزید کہا کہ حالیہ بجٹ سے شدید مہنگائی پیدا ہوئی ہے، مہنگائی سے خونی انقلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عجب تماشہ ہے کہ ماضی کی تینوں حکومتوں میں شامل وزراء آج پچھلی حکومتوں پر تنقید کر رہے ہیں، رانا ثناءاللہ کی گرفتاری انتقامی سیاست کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو تابناک مستقبل کے نوید سنانے سے پہلے اپنے بچوں کو پاکستان لیکر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ بدترین آمریتوں کا سامنا کیا ہے، موجودہ حکمرانوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، قوم کی بقاء کا سوال ہے۔


خبر کا کوڈ: 803712

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/803712/کوئی-ناراض-ہو-یا-نہ-عمران-خان-سلیکٹڈ-وزیراعظم-ہے-اسفندیار-ولی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org