0
Sunday 7 Jul 2019 22:23

کرتارپور کوریڈور کی تعمیر کا 80 فیصد سے زیادہ کام مکمل

کرتارپور کوریڈور کی تعمیر کا 80 فیصد سے زیادہ کام مکمل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے کرتارپور کوریڈور کی تعمیر کا 80 فیصد سے زیادہ کام مکمل کر لیا ہے۔ نارووال میں زیرو لائن سے گوردوارہ دربار صاحب تک مرکزی سڑک، پل کی تعمیر اور گوردوارہ صاحب کے اطراف میں عمارتوں کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے اور یہاں فنشنگ کا کام جاری ہے، توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان مقررہ وقت سے پہلے ہی مکمل کرلے گا۔ منصوبے پر کام کرنے والے سینئر انجینئر کاشف علی بتایا کہ بنیادی اسٹرکچر 100 فیصد مکمل ہوچکا ہے، اب ہمیں یہاں ٹائل لگانی ہے جس کا آرڈر دیا جا چکا ہے۔ دو سے تین ہفتوں میں ٹائل لگنا شروع ہو جائیں گی۔ ان کیلیے ایک بڑا چیلنج خاص قسم کے سفید سنگ مرمر کی دستیابی ہے، سفید ماربل بہت زیادہ تعداد میں یہاں استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔ اس وقت لنگرخانہ، درشن خانہ، واش رومز اور ایڈمن بلاک کی عمارت 70 سے 80 فیصد مکمل ہو چکی ہے، اب یہاں بجلی، گیس اور پانی کی وائرنگ کی جا رہی ہے۔ مخصوص اسٹائل میں عمارت کی آرچ بنائی گئی ہیں۔

کاشف علی کا کہنا تھا گورو صاحب کا جو کھیتی کا ایریا تھا اب وہاں ڈویلپمنٹ ہو رہی ہے۔ یہاں کھنڈا صاحب اور 150 فٹ سے اونچا نشان صاحب لگایا جائے گا جو بھارت سے بھی واضع طور پر دیکھا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ گورو صاحب کا کنواں صاحب اور آم کا درخت موجود ہے اس کو محفوظ رکھنے کے لیے نیسپاک کے انجینیئر کام کر رہے ہیں۔ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے 70 سے زائد کنٹریکٹر کام کر رہے ہیں۔ بارڈر ٹرمینل، روڈ اور گوردوارہ صاحب میں جہاں جہاں پارکنگ ایریا ہے وہ حصے بھی کافی حد تک مکمل کرلیے گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ لینڈسلیپنگ اور شجرکاری بھی کی جارہی ہے، گوردوارہ دربارصاحب کرتارپور کے ہیڈ گرنتھی سردار گوبند سنگھ نے بتایا بھارتی سکھ یاتری اگر آج بھی ڈیرہ بابا نانک سے یہاں آنا چاہیں تو ہم نے سڑک مکمل کردی ہے وہ آسکتے ہیں۔ گوردوارہ صاحب کی توسیع، لنگرہال، دو گیٹ مکمل ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 803714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش