QR CodeQR Code

اوورسیز کشمیری بھارتی مظالم کیخلاف آواز بلند کریں، بیرسٹر سلطان

8 Jul 2019 10:24

مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی برطانیہ کے مرکزی رہنما چودھری سردار سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری بالخصوص برطانیہ میں مقیم کشمیری بھارت کے مکروہ چہرے کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کریں۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر و استبداد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں اوورسیز کشمیری بھارتی مظالم کیخلاف آواز بلند کریں اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں قتل عام بند کرائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی برطانیہ کے مرکزی رہنما چودھری سردار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر سلطان نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری بالخصوص برطانیہ میں مقیم کشمیری بھارت کے مکروہ چہرے کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کریں۔


خبر کا کوڈ: 803759

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/803759/اوورسیز-کشمیری-بھارتی-مظالم-کیخلاف-آواز-بلند-کریں-بیرسٹر-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org