0
Monday 8 Jul 2019 11:37

چاروں مسالک علماء بورڈ کو ملی یکجہتی میں شمولیت کی دعوت

چاروں مسالک علماء بورڈ کو ملی یکجہتی میں شمولیت کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر "چاروں مسالک علماء بورڈ" کو ملی یکجہتی کونسل میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دے دی گئی۔ دینی جماعتوں کے الائنس ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے چیئرمین چاروں مسالک علماء بورڈ حافظ شعیب الرحمن قاسمی، ڈپٹی چیئرمینز مفتی غلام حسین نعیمی، مولانا یوسف احرار، مولانا محمد نعیم بادشاہ سلفی اور علامہ تنویر نقوی کی زیر قیادت علماء بورڈ کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے وقت انہیں ملی یکجہتی کونسل میں شمولیت کی دعوت دی، جس پر چاروں مسالک علماء بورڈ نے ملی یکجہتی کونسل میں شمولیت کیلئے درخواست جمع کرا دی۔

دوسری جانب خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا عبدالخبیر آزاد نے چیئرمین چاروں مسالک علماء بورڈ حافظ شعیب الرحمن قاسمی اور علماء بورڈ کے ممبرز کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ خطیب ہاؤس میں ایک پروقار استقبالیہ دیا اور چاروں مسالک علماء بورڈ کی امن، اتحاد و یکجہتی کیلئے کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ علاوہ ازیں حافظ شعیب الرحمن قاسمی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ پرستی، شدت و انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے تمام مکاتب فکر علماء کیساتھ ملکر بھرپور مہم چلائینگے۔
خبر کا کوڈ : 803787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش