QR CodeQR Code

آنے والے دنوں میں سندھ میں بھی ہماری حکومت ہوگی، خرم شیر زمان

8 Jul 2019 16:49

میڈیا سے بات چیت پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج کل وزیراعلیٰ سندھ نے ایک نئی دکان کھولی ہوئی ہے، اس دکان کا نام آل پارٹی کانفرنس ہے، اب وزیراعلیٰ سندھ کو مسائل کے حل کے لئے سابق میئر کی مشاورت کی ضرورت پڑگئی لیکن پیپلز پارٹی نے کرپشن ہی کرنی ہے، 11 سالوں میں کھربوں کی بے ضابطگیاں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں سندھ میں بھی ہماری حکومت ہوگی۔ میڈیا سے بات چیت میں تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ آج کل وزیراعلیٰ سندھ نے ایک نئی دکان کھولی ہوئی ہے، اس دکان کا نام آل پارٹی کانفرنس ہے، اب وزیراعلیٰ سندھ کو مسائل کے حل کے لئے سابق میئر کی مشاورت کی ضرورت پڑگئی لیکن پیپلز پارٹی نے کرپشن ہی کرنی ہے، 11 سالوں میں کھربوں کی بے ضابطگیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول نے اپنی پہچان تبدیل کردی ہے، مریم صفدر اپنے آپ کو مریم نواز کہلواتی ہیں اور بلاول زرداری اپنے آپ کو بلاول بھٹو کہلواتے ہیں،وزیراعظم 11 جولائی کو کراچی آرہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 803843

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/803843/آنے-والے-دنوں-میں-سندھ-بھی-ہماری-حکومت-ہوگی-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org