QR CodeQR Code

مریم نواز نے ویڈیو اس کی فراہم کی جو 14 کیسز میں مطلوب ہے، حلیم عادل شیخ

8 Jul 2019 17:20

میڈیا سے بات چیت میں رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری بڑی تقریریں کر رہے ہیں، نقل کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے، فاٹا قومی دھارے میں آیا تب سے بلاول بھٹو زرداری کو پشتون یاد آگئے، راؤ انوار پشتونوں کوقتل کررہا تھا تو بلاول بھٹو کہاں تھے؟۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مریم نواز نے ویڈیو اس کی فراہم کی جو 14 کیسز میں مطلوب ہے، اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سامنے آجائے گا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بڑی تقریریں کر رہے ہیں، نقل کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا قومی دھارے میں آیا تب بلاول بھٹو زرداری کو پشتون یاد آگئے، راؤ انوار پشتونوں کو قتل کررہا تھا تو بلاول بھٹو کہاں تھے؟۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو لاڑکانہ، رتو ڈیرو جانا چاہیئے جہاں ایڈز پھیل چکا ہے، معصوم مررہے ہیں، صحت کی سہولیات کیوں نہیں دی جاتیں، رتوڈیرو میں 903 متاثرہ بچے ہیں، ٹریٹمنٹ سینٹر بھی بحال نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے چیمپئن وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ٹوپی ڈراما شروع کردیا ہے، 11 سال بعد وزیراعلیٰ کو کراچی کا خیال آیا ہے کہ پانی دیا جائے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی تھر کے معصوم بچوں سے ٹوپی ڈراما کرنے آگئے۔


خبر کا کوڈ: 803853

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/803853/مریم-نواز-نے-ویڈیو-اس-کی-فراہم-جو-14-کیسز-میں-مطلوب-ہے-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org