0
Monday 8 Jul 2019 17:25

عمران خان ہر کام جادو اور تعویز سے کرتے ہیں، ایسے ملک نہیں چلتے، خورشید شاہ

عمران خان ہر کام جادو اور تعویز سے کرتے ہیں، ایسے ملک نہیں چلتے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ہر کام، ہر مسئلے کو جادو اور تعویز سے کرتے ہیں ایسے ملک نہیں چلتے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے لوگوں پر ظلم کیا، عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے، مہنگائی ہوتی ہے پر اتنی نہیں ہوتی، عوام اور سارے سیاستدان مل کر بھی اس ملک کو سنبھال نہیں سکتے، جب ڈالر 120 کا تھا میں نے کہا تھا کہ ڈالر جون میں 160 تک جائے گا تاہم اب یہ 180 تک جائے گا، کیوں کے حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم تو اس دن سے بول رہے ہیں، جس دن سے عمران حکومت کے سارے دعوے جھوٹ ثابت ہوگئے، پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ عوام کو سکون فراہم کیا جائے اور مہنگائی کو بڑھانے کے بجائے کم کیا جائے، عمران خان ہر کام، ہر مسئلے کو جادو اور تعویز سے کرتے ہیں ایسے ملک نہیں چلتے۔
 
خبر کا کوڈ : 803854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش